وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے۔
اپنے بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی، حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا، اس کا کوئی قصور نہیں نکلا، ملزم کی جانب سے ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے، دہشت گردی کے واقعے کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے اور ہم نے چار پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔