یوکرین کی روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش

27  دسمبر‬‮  2022

یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائے جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔

یوکرین کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔

دوسری جانب روسی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کیا جائے اور روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کئے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ  یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved