روس نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنیوالے ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی

27  دسمبر‬‮  2022

روس نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی، صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کردئیے۔

روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023ء سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved