نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

28  دسمبر‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کپ کے اختتام اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل  قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوری 2017ء میں اپنا 25 واں اور آخری ون ڈے کھیلنے والے شرجیل خان بھی شامل ہیں جبکہ  2019ء میں یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کھیلنے والے شان مسعود  بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

قومی سلیکٹرز نے اس فہرست میں اُن چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی۔ جن میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ( انجرڈ) اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست شاہد آفریدی نے تیار کی ہے۔

21 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام

21 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم،  سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved