گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

28  دسمبر‬‮  2022

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکھٹا ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ گوادرمیں اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved