عدالت نے شہباز گل کی استدعا مسترد کر دی

29  دسمبر‬‮  2022

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔

قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست پر سندھ ہائی میں سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف نئے کیسز کی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ پہلے سے زیر سماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی۔عدالت نے شبہاز گل کے وکلا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائر کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved