آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد جیتنے والے متعدد آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور تحریک انصاف کے رہنماء سردار تنویر الیاس سے متعدد آزاد امیدواران نے ملاقات کی، اور تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی۔
Many Independent winners from Azad Kashmir Local Body Elections joined PTI after meeting with PM Sardar Tanvir Ilyas. pic.twitter.com/VsW9uBSaMK
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) December 29, 2022
اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے عمران خان کے بلدیاتی نظام اور ان کے سیاسی منشور سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے مسائل مل کر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل حلقہ 3 کھائی گلہ سے بھی آزاد امیدواران نے بھی سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، جس میں ٹاون کمیٹی سے منتخب آزاد امیدوار سردار مظفر خان اور کونسلرز سردار لیاقت خان اور ملک ظفر خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔