ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے مخلتف بندرگاہوں کے صارفین اور آپریٹرز کو ایس او پیز کے مطابق اپنے احاطے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ملک کے مخلتف حصوں میں دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیوں کے بعد کراچی بندرگاہ جیسی حساس تنصیب کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر پورا سال مخلتف اقسام کی مشقیں اور دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور اسی حوالے دے ایس او پیز کے تحت بندرگاہ کی حدود میں حفاظتی انتظامات مزید بڑھا نے کی ضرورت ہے۔