نامناسب رویے پرپارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد

30  دسمبر‬‮  2022

ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویے پر یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یوٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کیے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیرمناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمینٹ ہاؤس میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved