اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 2 جنوری کو ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جنوری بروز پیر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے اور اس روز ’بینک ہالی ڈے‘ ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوامی لین دین بند ہونے کے باوجود بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔