اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرو انے کا حکم دے دیا، الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا۔
انتخابات ملتوی کروانے کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31دسمبر کو شیڈول تھے۔