امید ہے اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے، عمران خان

30  دسمبر‬‮  2022

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے،ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک پر مسلط رہنے کے لیے کرپٹ ٹولہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتا ہے، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام انکو بری طرح مسترد کر چکی ہے، اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے انشااللہ اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved