وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی بنانے کا اعلان

30  دسمبر‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے، اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے، پاکستان میں پہلی بار خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی لاہور میں بنانے جارہے ہیں، پنجاب اسمبلی نے بھی یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی سیرت النبی ﷺ  پر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved