پاک بھارت ٹیسٹ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا

30  دسمبر‬‮  2022

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھے۔

اس سے قبل بھی کئی بورڈز اور ایسوسی ایشنز نے میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے سال 2007ء کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی۔

گزشتہ روز میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا تھا۔

میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90 ہزار سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved