کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

30  دسمبر‬‮  2022

حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی کے ساتھ تینوں ایئرپورٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کردی۔

 ہوابازی اور پی آئی اے کے امور پر اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، ابتدائی طور پر جناح انٹرنیشنل اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔

انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے، 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کیلئے انٹرنیشنل آپریٹرز ان ایئرپورٹس کو چلانے میں مدد کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved