اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل داخل نہ ہوسکی

30  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل داخل نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف انفارمیشن سینٹر کھلا تھا۔ ہائیکورٹ کے تمام دفاتر بند ہوگئے اور عدالتی عملہ روانہ ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل آج داخل نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کل دائر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی اورٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے معذرت کرلی ہے، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہ ہوسکے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، جلد بازی میں الیکشن سے شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved