فواد چوہدری کا شرجیل میمن اور ناصر شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

31  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان دونوں وزراء کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے بڑی کابینہ اور کیسز معاف کرانا، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئین پر کھلم کھلا حملہ ہے جو چیف الیکشن کمشنر اور رانا ثنا اللہ نے مل کر کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم دوبارہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved