پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی۔
درخواست میں وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور تمام الیکشن کمیشن ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پی ٹی آئی کی طرف سے علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔