مولانا طارق جمیل کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

31  دسمبر‬‮  2022

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔

یوسف جمیل نے والد کیلئے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔

مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved