یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

31  دسمبر‬‮  2022

روس یوکرین میں لڑنے کیلئے تعینات فوجیوں اور ریاستی ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کی جانب سے کیف کے خلاف عسکری مہم کا حصہ بننے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی پر مشتمل اقدام ہے کیونکہ حالیہ چند ماہ کے دوران روس کو یوکرین میں متعدد جنگی مقامات پر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کریملن کے ترجمان کے مطابق ٹیکس کا نیا اقدام ان تمام روسی فوجیوں سے متعلق ہے جو یوکرین کے چار علاقوں میں لڑ رہے ہیں جس میں ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا  شامل ہیں۔ انہوں انسداد بدعنوانی کے قانون میں شامل استثنیٰ کا حوالہ دیا تھا جس کی تفصیلات روسی حکام نے بعد میں شائع کی گئی۔

ترجمان کریملن کے مطابق فوجیوں، پولیس، سیکورٹی سروسز کے ارکان اور چاروں خطوں میں خدمات انجام دینے والے دیگر ریاستی ملازمین کو اب “اپنی آمدنی، اپنے اخراجات، اپنے اثاثوں” کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

روسی مراسلے کے مطابق یوکرین میں روسی افواج کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ “انعامات اور تحائف” وصول کریں اگر وہ “انسان دوستانہ کردار” کے حامل ہوں۔ ٹیکس ریلیف کا اطلاق خدمت کرنے والوں کے شراکت داروں اور بچوں پر بھی ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved