فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریت سے منظور

1  جنوری‬‮  2023

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ 

نیویارک سے فلسطینی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک شامل تھے۔

قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے، جبکہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

فلسطینی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق قرارداد میں اسرائیل فلسطین تنازع پر عالمی عدالت انصاف سے رائے مانگی گئی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج پر رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved