شمالی کوریا کے صدر کا بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر زور

1  جنوری‬‮  2023

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے امریکہ کی زیر قیادت خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے انٹرنیشنل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) اور بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمراں ورکرز پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کِم جونگ اُن نے خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے فوجی طاقت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کا انعقاد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے ڈرونز جنوب میں جانے اور سلسلہ وار میزائل لانچ کرنے کے بعد سرحد پار تناؤ کی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے فوجی سربراہ سے فون پر بات کی تھی اور انہوں ذہنی طور پر تیار رہنے اور ٹریننگ کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمِ جونگ اُن نے واشنگٹن اور سیئول پر الزام لگایا کہ وہ پیانگ یانگ کو تنہا کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ امریکا جوہری اثاثے مسلسل جنوبی کوریا میں تعنیات کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک اور آئی سی بی ایم نظام تیار کرنے کا عزم کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد فوری ایٹمی جوابی حملہ کرنا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کوششوں کو دگنا کرنے پر زور دیا گیا تاکہ فوجی طاقت کو بڑے پیمانے پر بڑھایا جاسکے، یہ امریکا و دیگر دشمن فورسز کی جانب سے پریشان کن فوجی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا۔

— فوٹو: رائٹرز

کِم جونگ اُن نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا ’بلاشبہ ہمارا دشمن‘ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتا ہے اور ملک کے جوہری ہتھیاروں میں غیر معمولی اضافے کا مطالبہ کرتا ہے۔

کے سی این اے نے بتایا کہ منصوبے کے حصے کے مطابق جتنا جلدی ممکن ہوسکا، شمالی کوریا اپنی پہلی فوجی سیٹلائٹ بھی لانچ کرے گی تاکہ جاسوس سیٹلائٹ تیار کرنے کی مہم کو تیز کیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے سال نو کی رات شارٹ رینج بلیسٹک میزائل مشرقی ساحل پر فائر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کو 3 بیلسٹک میزائل لانچ کیے گئے تھے، سال بھر میں ریکارڈ تعداد میں میزائل تجربات کیے گئے۔

کے سی این اے نے بتایا تھا کہ وہ 600 ایم ایم کے بہت بڑے راکٹ کا تجربہ کیا گیا جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved