وزیراعلیٰ پنجاب کی مشکل میں اضافہ، ایم پی اے کا اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

2  جنوری‬‮  2023

ایم ڈبلیوایم کی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیاہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved