حلقہ بندیوں پرتحفظات وزیراعلیٰ سندھ کا موقف آگیا

2  جنوری‬‮  2023

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے اس پر جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

سیہون ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مؤقف ہے البتہ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی اور گورنر کا بیان نہیں سنا، ایم کیو ایم کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے، اب الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرےگا اس پر عمل کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدر آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس ہے، ایاز صادق سمیت جو بھی ہمارےاتحادی ہیں وہ سب اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر زرداری کے ساتھ ملکی صورتحال کے بارے میں صلاح مشورے کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں مسائل ہیں اور ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑیں گے، ہمارا امپورٹ بل ہمارا بہت بڑھ گیا ہے، ہم سب کو اپنی کمر کسنی ہوگی، وزیراعظم کی طرف سےکچھ وفاقی وزرا کراچی آئے تھے جن سے ہماری میٹنگ ہوئی، مجھے یقین کے کہ وزیراعظم کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، معیشت کی بہتری میں صوبوں سے جو مدد چاہیے ہم بالکل حاضر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved