سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

2  جنوری‬‮  2023

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 25 جنوری کو ہوگا، سندھ سے جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے اور ووٹنگ سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved