کورونا کی بدترین لہر، چینی صدر کا پیغام جاری

2  جنوری‬‮  2023

چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کی روشنی سامنے ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دنیا بھر میں چینی مسافروں کی آمد پر لازمی ٹیسٹ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے نئے سال کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس وبا کی روک تھام نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، ہر کوئی پرعزم طریقے سے کام کر رہا ہے اور امید کی روشنی ہمارے سامنے ہے۔

وبائی صورتحال پر گزشتہ ہفتے کیے گئے تبصرے میں چین کے صدر نے کہا تھا کہ لوگوں کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved