قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قائم مقام سپیکرکے فرائض سنبھال لئے

2  جنوری‬‮  2023

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قائم مقام سپیکرکے فرائض سنبھال لئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیرون ملک سےواپسی تک قائم مقام سپیکرکے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے یہ فرائض آئین کے آرٹیکل 53 کی ذیلی شق3 کے تحت سنبھالے ہیں۔

یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی 2 جنوری کو سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved