وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکاؤنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
واضح رہے کہ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے۔