سال کا پہلا کاروباری روز، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

2  جنوری‬‮  2023

نئے سال کے پہلےکاروباری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

سال 2022ء کے اختتام پر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

نئے سال کے پہلےکاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار  348  تک پوائنٹس تک پہنچ گیا  تاہم پھر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار 27  پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved