پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے، اور دوسری پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سبز باغ دکھائے، محسنوں پر خودکش حملہ کیا، اسد قیصر نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے دو روز قبل مجھے واٹس ایپ پر تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی اور جلد جے یو آ ئی میں شمولیت کااعلان کیا۔