سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سطبین خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی، نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی توڑیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پولیس کا گھس آنا اور ہنگامہ آرائی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ ن لیگ کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور یہ تاریخ کا حصہ رہے گا، پنجاب میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا، ہم نے اچھے کاموں میں اپوزیشن کو شامل کیا لیکن ن لیگ والے غلط کاموں کے ماہر ہیں۔