ایم کیو ایم کو دوبارہ اکٹھا کرنا شہیدوں کے لہو سے غداری ہوگی، فواد چوہدری

3  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی طریقے سے چھڑی کے زور پر الیکشن کو روکا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے، ماضی میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہل کاروں کو شہید کیا گیا، ایم کیو ایم کو دوبارہ اکٹھا کرنا شہیدوں کے لہو سے غداری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں قبضوں اورجرائم کے کیسوں میں ملوث رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے پی اور بلوچستان کو نہیں بلایا گیا ، اس سے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگالیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved