مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہےکہ جے آئی ٹی اور فارنزک ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر 3 حملہ آوروں نے مختلف اطراف سےفائرکیے۔
ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ غیرمصدقہ رپورٹس کی بنیاد پررپورٹنگ کرناحقائق مسخ کرنےکے مترادف ہے، جےآئی ٹی اورفرانزک ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر3 حملہ آوروں نےمختلف اطراف سےفائر کیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی تحقیقات اورفارنزک رپورٹ جلد عدالت میں جمع کروائیں گے، اب تک سامنے آنے والے مصدقہ حقائق وہ چندروز پہلے خود میڈیاکو آگاہ کرچکے ہیں۔
مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ فارنزک رپورٹ میں عمران خان کےسکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر ہے۔