سپریم کورٹ کی عمران خان کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

3  جنوری‬‮  2023

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پربھی قانون کے مطابق فیصلہ کرےکیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ سندھ اورلاہورہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے با اختیار بناتا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کررکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پرعملدرآمد سے روکا نہیں جاسکتا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved