پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے رہائی کے بعد سخت بیان دے دیا

3  جنوری‬‮  2023

متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد اعظم سواتی کی رہائی آج عمل میں آئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ’’وہی کہتا ہوں جو میرا لیڈر کہتا ہے‘‘۔رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ پاک افواج سے متعلق میں وہی کہتا ہوں جو میرا لیڈر کہتا ہے، رجیم چینج سے متعلق میرے کپتان نے بھی کہا تھا فوج بھی میری ملک بھی میرا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے اوپر ایف آئی آر کی، انہوں نے ملک کے ہر ادارے کے ختم کردیا ہے، جسٹس عامر فاروق کے فیصلوں پر اپنے کپتان سے ملنے کے بعد بات کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved