ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس میں روزانہ ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 1833 ڈالر فی اونس ہے۔