دہشت گرد تنظیموں سے اب مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر داخلہ

3  جنوری‬‮  2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے متعلق بیانیے میں وضاحت ہونی چاہیے، آرمی چیف نے اجلاس میں یہ بات دوٹوک انداز میں ثبوتوں کے ساتھ کی، وہ وضاحت اس بات کا تقاضہ کرتی ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا دیگردہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں سے مذاکرات کے معاملے پر ملے جلے پیغامات نہیں دینے چاہئیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی حملہ آور ہو تو بین الاقوامی قوانین اجازت دیتے ہیں کہ اپنے دفاع میں اس کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، پاکستان کا کوئی علاقہ دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں، دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں اورکارروائی کرکے چلے جاتے ہیں، دہشت گردوں سے متعلق افغان حکومت کے سامنے ثبوت رکھے جائیں گے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افغانستان نے پاکستان اور دنیا سے وعدہ کر رکھا ہے کہ اس کی سر زمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ پاکستان اور دنیا سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved