برطانیہ کا اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورے پر تشویش کا اظہار

3  جنوری‬‮  2023

تل ابیب میں برطانوی سفارت خانے نے اسرائیلی وزیرکی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دورے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں  برطانوی سفارت خانےکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرکاعمل قابل تشویش ہے، تمام فریقین امن کو سبوتاژ کرنے والی کارروائیوں سے گریز کریں۔

یاد رہےکہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر نے بھاری حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصٰی کے ارد گرد چہل قدمی کی، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اسرائیلی وزیر نے دورے کے دوران عبادت کی ہو۔

ایتمار بن گویر نے چند روز قبل مسجد اقصٰی جانے کا اعلان کیا تھا جس پر اسرائیلی حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے خبردارکیا تھا کہ ایتمار بن گویرکا دورہ تشددکو ہوا دے سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے مسجد اقصٰی کے دورے پر مسلم دنیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے انتہا پسند اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصٰی کےدورے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیلی وزیرکا مسجد اقصٰی کا دورہ غیر معمولی اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved