وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے، گورنر پنجاب

6  جنوری‬‮  2023

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن  کا کہنا ہے کہ اُمید ہے عدالت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ باتیں بنائی گئیں کہ چیف سیکریٹری پنجاب پر دباؤ ڈالا گیا، کیا میں نے کوئی ڈنڈا لے کر چیف سیکریٹری پر دباؤ ڈالا، حقیقت میں تو چیف سیکریٹری نے تمام معاملہ التوا میں ڈالا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ تو لینا ہی پڑے گا، پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پی ڈی ایم کا متفقہ اُمیدوار وزیراعلیٰ بنے گا۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو پر کچھ نہیں کہنا چاہتا مگر افسوس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved