ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 300 روپے بڑھی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 493 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 1839 ڈالرفی اونس ہے۔