عدالت نے ہدایت کی تواعتماد کا ووٹ لیکر فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے، عمران خان

7  جنوری‬‮  2023

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کیلئے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب صوبائی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیا اور ووٹ لینے کے بعد فوری اسمبلی تحلیل کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر نے اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کی اندورنی کہانی سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط قرار دیا ہے اور فیصلہ کیا کہ عدالت نے ہدایت کی تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کیلیے تیاری کرنی ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے وزراء کو اراکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ اعتماد کا ووٹ ہمارے کے لیے مسئلہ نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے ہر وزیر کو متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی اور وزرا کو ڈویژنل سطح پر اراکین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم عوام کے پاس جائیں گے، وزرا عام انتخابات کی تیاری کریں۔

انہوں نے اجلاس میں واضح کیا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، اسلام آباد کے بعد کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، یہ جانتے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

سابق وزیراعطم نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عوامی مینڈیٹ والی حکومت مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved