خیبر پختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم کے خلاف مسلم لیگ ن نے درخواست دائر کر دی۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں خیبرپختونخوا حکومت اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے کی گئی ترامیم غیر قانونی ہیں۔