میرپور خاص میں سستا آٹا اسٹال پر بھگدڑ میں دم گھنٹے سے شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے میرپور خاص میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ حکام کے حوالے کردی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک نے میرپور خاص میں 4 مختلف مقامات پر سستا آٹا اسٹالز لگانے کی تجویز دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق تجویز کے برعکس ایک ہی مقام پر سستے آٹے کے 4 ٹرک لگوائے گئے۔
ابتدارئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ متعلقہ حکام سے سیکیورٹی مانگنے کے باوجود فراہم نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک آٹا فراہم کرسکتا ہے، سیکیورٹی نہیں دے سکتا۔