مونس کے دوست کو ہم نے گرفتار نہیں کیا، ایف آئی اے کا ہائیکورٹ میں جواب

9  جنوری‬‮  2023

لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورکو وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کے قریبی دوست فاران خان کو بازیاب کرکے منگل 10 جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے فاران خان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ فاران خان کونہ تو انہوں نے گرفتار کیا اور نہ ہی وہ ان کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے سی سی پی او لاہورکو فاران خان کی بازیابی کا حکم جاری کرتےہوئے سرکاری وکیل کوہدایت کی کہ وہ سی سی پی او کو بازیابی کے حکم سے آگاہ کریں۔

درخواستگزار کا مؤقف تھا کہ میرے بھائی فاران خان کو 6 جنوری کی شام پونے 6 بجے7 سے 8 افراد نے اغوا کر لیا، خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت نےانہیں اغوا کرایا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved