پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، خواجہ آصف

9  جنوری‬‮  2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی،عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پرلوگ مایوس ہورہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو پنجا ب اسمبلی کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کا کوئی علم نہیں،الیکشن وقت پر ہی ہوں گے،پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہی،میرے خیال میں اسمبلی کے اندر ہمارے بے شمار بندے موجود ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں سیاسی بات ہی کروں گا کہ اگر ان کے پاس نمبر پورے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پرلوگ مایوس ہورہے ہیں، لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں اور نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں،جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی کہ پرویز الہی ہمارے قریب آئیں، البتہ پنجاب میں تبدیلی ضرور آئیگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved