پیرس مالیاتی اداروں سے بات چیت میں پاکستان کی حمایت کیلئے تیار ہے، فرانسیسی صدر

9  جنوری‬‮  2023

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ  پیرس مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی حمایت کے لیے تیار ہے کیونکہ ملک کو حالیہ سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات کا سامنا ہے۔

جنیوا میں پاکستان کی سربراہی میں موسمیاتی تباہ کاریوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے جاری کانفرنس میں فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ فرانس  پاکستان  کو مہارت اور کچھ مالی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا اور تقریباً 80 لاکھ افراد بے گھر اور کم از کم 1700 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تعمیر نو کی کوششوں پر اب 16 بلین ڈالر سے زیادہ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved