پاکستان مسلم لیگ ن نے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی، قرار داد 4 لیگی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے جو حکم دیا ہے اس پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے، اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کے بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے۔
قرار داد ایم پی اے محمد ارشد اور علی حیدر گیلانی کی جانب سے جمع کرائی گئی، اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور پینل آف چیئرمین پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب، اعتماد کے ووٹ کے لیے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور چیئرمین پینل کے بجائے غیر جانبدار افراد کی ذمہ داری لگائی جائے، وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ابزرور مقرر کیا جائے۔