پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 296 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کاروبار کا اختتام 40 ہزار 801 پوائنٹس پر ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 21 کروڑ شیئرز کے سودے 6.56 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے اضافے سے 6491 ارب روپے ہے۔