سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی اور سماجی کارکن فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کےالزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
فائزہ ہاشمی کو حجاب کے معاملے پر زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر قومی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے، پروپیگنڈا کرنے اور امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔