پرویز الٰہی کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز

10  جنوری‬‮  2023

منی لانڈرنگ کیس میں طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راسخ الٰہی نے ایف آئی کو مطلوبہ جواب جمع کرایا ہے جبکہ ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی دو بہوؤں کو بھی طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے نے راسخ الہی سمیت دیگر فیملی ممبران کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے تھے۔

چودھری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی  کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے اور رقوم کی بیرون ملک منتقلی اور غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی مانگی گئی ہیں۔

ایف آئی اے  نے  راسخ الہیٰ، زہرہ الہیٰ، تحریم الہیٰ، سائرہ انور، ارشد اقبال، سنبل ریحان اور ارم امین کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved